• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کا کھلاڑیوں کو نمایاں کرنے کاعزم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنوں کی آنکھوں سے اوجھل کھلاڑیوں کو نمایاں کرنے کا بیڑا اٹھالیا، جن کو منتخب کر کے متعلقہ فیڈریشنوں کی نگرانی میں اچھے کوچز کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کو موقع فراہم کیا جائے گا، پی ایس بی نے میدان میں آئو کے نام سے اپنے پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام 12 سے 25 سال کی عمر تک کے کھلاڑیوں کے لئے ہوگا، شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو متعلقہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو بھیجا جائے گا ۔
اسپورٹس سے مزید