• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز، کیویز کا مضبوط پیس اٹیک پر بھروسہ

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز اور آئرلینڈ کے میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، سلیکٹرز نے مضبوط پیس اٹیک پر بھروسہ کیا ہے۔ جس میں فاسٹ بولرز کائل جیمیسن اور ول او رورکے انجری کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ بیٹر کین ولیمسن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، جبکہ مچل سینٹنر کندھے کی انجری کے باعث شامل نہیں۔ جیکب ڈفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دستیاب نہیں، جبکہ مائیکل بریسویل نے ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لیا ہے۔نیوزی لینڈ 27 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف بیلفاسٹ میں چار روزہ میچ کھیلے گا، جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 4 جون سے لارڈز میں شروع ہوگی۔جیمیسن اور او رورک کی واپسی سے کیویز کے پیس اٹیک کو مزید تقویت ملی ہے، جس سے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو سخت چیلنج درپیش ہوگا۔ اسکواڈ ٹام لیتھم (کپتان)، ٹام بلنڈل (وکٹ کیپر)، کرسچین کلارک (صرف آئرلینڈ)، ڈیون کونوے، زیک فولکس، ڈین فوکس کرافٹ، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ول او رورک، گلین فلپس، مائیکل رے (صرف آئرلینڈ)، راچن رویندرا، بین سیئرز (صرف آئرلینڈ)، نیتھن اسمتھ، بلیئر ٹکنر، کین ولیمسن، ول ینگ پر مشتمل ہے۔

اسپورٹس سے مزید