کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کرکٹ ٹورنامنٹ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر زون چار 311 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افننان خان نے 102 رنز بنائے۔ عارف یعقوب نے 72 رنز دیکر 4 وکٹ لیے۔ جواب میں زون سات نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 101رنز بنا لئے۔ کےسی سی اے اسٹیڈیم پر زون چھ نے 9 وکٹوں پر 238 ر نز بنائے۔ جواب میں زون ایک نے ایک وکٹ پر 55 رنز بنا لئے۔ بقائی کرکٹ گرائونڈ پر زون دو نے 8 وکٹ پر 242 رنز بنائے۔ عمر فاروق ناقابل شکست 118، وہا ج ریاض نے 50 رنز بنائے۔