کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک بھر میں اسکول اور کالج کی سطح پر ہاکی کے فروغ کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی ہے، جس کے لئے کوالیفائیڈ کوچز کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین احمد وانی نے ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدے داروں سے بات چیت میں کہا کہ اسپانسر شپ سے قومی اور بین الاقوامی ہاکی ایونٹس بھی منعقد کئے جائیں گے ۔