کراچی (جنگ نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی بلند قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مارکیٹ کی طلب اور امریکا میں ری سیل قوانین کا نتیجہ ہے۔ فائنل کے ٹکٹ 2 ملین ڈالر میں فروخت ہونے کی خبریں ری سیل مارکیٹ سے متعلق ہیں، اصل قیمت اتنی نہیں۔ البتہ یہ درست ہے کہ قیمت 2022 قطر ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھی ہے، جہاں فائنل کی مہنگی ترین ٹکٹ تقریباً 1600 ڈالر تھی جبکہ اب تقریباً 11 ہزار ڈالر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے لیے 500 ملین سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں ۔