• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز: ابھیشک شرما کی پہلی برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی، ایشان کشن کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ صاحبزادہ فرحان تیسری پوزیشن پر ہیں۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ ایک درجہ بہتری کےبعد دسویں نمبر پر آگئے۔ بولروں میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی، بھارت کے ورن چکرورتی کی دوسری پوزیشن اورپاکستان کے ابرار احمد کی تیسری پوزیشن برقرارہے۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے ہاردک پانڈیا کی دوسری اور پاکستان کے صائم ایوب کی تیسری پوزیشن ہے۔
اسپورٹس سے مزید