کراچی(اسٹاف رپورٹر) اکتوبر نومبر میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔انگلینڈ کے بعد سری لنکا کرکٹ نے دورے کے دوران سہ ملکی ون ڈے سیریز کھیلنے کی تصدیق کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورۂ پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل 3 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنے ہیں ۔ خیال رہے کہ فیوچر ٹورز پروگرام کے مطابق، سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان کا دورہ طے ہے، جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے۔