کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کی جانب سے دی گئی آڈٹ رپورٹ پر سوال اٹھادیا ہے، فیڈریشن کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ جمع کرائے گئے ریکارڈ سے واضح ہوا ہے کہ جاری کردہ گرانٹ کا ایک اہم حصہ مقررہ قواعد و ضوابط کے خلاف استعمال کیا گیا ہے ۔ مالی سال 2022-23 اور 2024-25 کے آڈٹ شدہ گوشوارے فراہم نہیں کیے گئے ہیں ، فیڈریشن تمام ریکارڈ جلد جمع کرائے ، عالمی مقابلوں میں نمائندگی کے لئے فیڈریشن کو خصوصی گرانٹ بھی جاری کی گئی ہے۔