کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے زمبابوے خواتین کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 67 رنز سے جیت کر سیریز دوصفر سے اپنے نام کرلی ۔ جمعرات کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان نے چار وکٹ پر 170رنز بنائے۔ ایمان فاطمہ نے چار چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے43گیندوں پر 79ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز نے24 ناٹ آؤٹ اور منیبہ علی نے36رنز بنائے۔ ناکام ٹیم آٹھ وکٹ پر103رنز بنا سکی۔