• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کنٹریکٹ: سینئرز غیر محفوظ، نئے پر فارمرز کے راستے کھل سکتے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔ کئی سینئرز کھلاڑی غیر محفوظ ہیں ، البتہ بعض نئے پر فارمرز کے راستے کھل سکتے ہیں ۔ سینئرز کی بھی ناقص کار کردگی ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کو معاہدے ملنے مشکل ، اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کی شمولیت کا امکان ہے۔حالیہ فارم وکٹ کیپر محمد رضوان کیلئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید