• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم سے پریشان، رضوان کا سرفراز کیساتھ وکٹ کیپنگ سیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اپنی فارم سے پریشان ہوگئے ۔ وہ پی ایس ایل کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ میں بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے۔ فارم بحال کرنے کیلئے جمعرات کو سلہٹ میں ہیڈ کوچ سرفراز احمد کے ساتھ وکٹ کیپنگ سیشن بھی کیا۔ ادھر پاکستانی ٹیم نے تین گھنٹے کوچز کے زیر نگرانی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس ، حسن علی اور محمد نعمان نے آرام کیا ۔ پریکٹس سیشن ختم ہوتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

اسپورٹس سے مزید