کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 133 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر لیا۔ پاکستان نے چار وکٹ پر223رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء نے صرف 15 گیندوں پر تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے19 گیندوں پر 62،سائرہ جبین نے32 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے50 ، عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 90 رنز پر فارغ ہوگئی۔