• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانہ بھی گلے پڑگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا جرمانہ بھی گلے پڑ گیا۔ سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کھو دئیے، ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے۔قومی ٹیم اب 12 پوائنٹس اور فتح کی 33.3فیصد شرح کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں جبکہ بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے۔ پاکستان ٹیم کا بنگلا دیش کے خلاف میرپور ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ رہا۔

اسپورٹس سے مزید