• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے بابراعظم سے امیدیں باندھ لیں، بنگلہ دیش اور بارش سے نمٹنے کا چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے سلہٹ میں شروع ہوگا، پہلا میچ میزبان کے نام رہا تھا۔ پاکستان کیلئے خوش خبری ہے کہ اسٹار بیٹر بابر اعظم فٹ ہوچکے ہیں۔ تاہم بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے کہا ہے کہ جب ہم نے پاکستان کے خلاف پاکستان میں 2-0 سے کامیابی حاصل کی تو وہ بھی وہاں موجود تھے، ہم جانتے ہیں ان سے نمٹنے کیلئے کیا پلاننگ کرنی ہے۔ جمعے کو بارش کے باعث پاکستانی ٹیم نے ان ڈور پریکٹس کی ۔ سلہٹ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے پاکستان کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جس طرح بابر اعظم نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا وہ تکنیکی طور پر کافی مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ فوکس اگلے میچ پر ہے ، پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد بطور ٹیم مایوس ضرور ہیں، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔ امید ہے کہ محمد رضوان اچھا پرفارم کریں گے، پلیئنگ الیون سوچ لی ہے۔ ادھر مشفق الرحیم نے کہا کہ موسم وکٹ سے بڑا چیلنج ہے، وکٹ پر تھوڑی نمی ہو سکتی ہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن تمیم کو شادمان کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرایا جاسکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید