کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی سیریز کیلئے بنگلہ دیش ، سری لنکا اور ملائیشیا سمیت مختلف ملکوں سے رابطہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں ہے، چار میچز کی سیریز جولائی کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ میچز ایک ہی شہر میں کرائے جائینگے۔ ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام بھی پی ایچ ایف سے رابطے میں ہیں۔