• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت فوائد سمیٹ رہا ہے، امریکا سے دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ہم آہنگی

کراچی (رفیق مانگٹ) بھارت فوائد سمیٹ رہا ہے، امریکا سے دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی میں مضبوط ہم آہنگی، امریکی اور مغربی بلاکس کے ساتھ تعلقات بھارت کی ترجیح، عالمی منڈیوں میں اس کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، نئی دہلی میں اسرائیلی سفیر نے بھارت کو امریکی قیادت والے عالمی نظام کے قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، بھارت "ہیکساگون آف الائنسز" کا نمایاں ستون قرار, 10 ارب ڈالر کے دفاعی سودے, "ائرن بیم" لیزر دفاعی نظام کی پیشکش، ٹیرف تنازع کے باوجود بھارت امریکا کیساتھ 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے کا حصہ رہا، ٹیرف میں رعایت بھی ملی۔ نریندر مودی کا حالیہ دورۂ اسرائیل امریکی سفیر سیرجیو گورے کی سفارتی حکمتِ عملی کے نتیجہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جنہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کو امریکی قیادت والے عالمی نظام کے قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کنیسٹ سے خطاب میں “ہیکساگون آف الائنسز” کا تصور پیش کیا، جس میں بھارت اور اسرائیل کو نمایاں ستون قرار دیا گیا اور ممکنہ طور پر یونان، قبرص، متحدہ عرب امارات، اور مشرقی ایشیا یا افریقہ کے دیگر ممالک شامل ہو سکتے ہیں۔ دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 10 ارب ڈالر کے سودے کی بات سامنے آئی، جس میں اسرائیل نے بھارت کو جدید “آئرن بیم” لیزر دفاعی نظام کی پیشکش کی، جو 100 کلوواٹ لیزر کے ذریعے راکٹ اور ڈرون مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم امریکہ براہِ راست یہ ٹیکنالوجی بھارت کو فراہم نہیں کر سکتا، کیونکہ اس کے پاکستان کے ساتھ بھی اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ بھارتی موقف کے مطابق سلامتی کے مفادات مغربی ایشیا سے جڑے ہیں، جبکہ اسرائیل ایران اور اس کے اتحادیوں کو خطرہ سمجھتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید