• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(خالدمحمودخالد) مشرق وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باوجود بھارت میں ایندھن کی قیمتیں مستحکم اور عام صارفین کے لئے کافی کم ہیں۔دہلی میں ٹیکس کم ہونے کی وجہ سے پٹرول94.77 روپے فی لٹر کے حساب سے مل رہا ہے جبکہ ممبئی میں 103.50روپے، چنائی میں 100.90 روپے، کولکتہ میں105.41روپے فی لٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔ پاکستان میں پٹرول کی آج سے قیمت 321.17 روپے فی لٹر کے مقابلے میں بھارت میں قیمتیں مستحکم اور کم ہیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پاکستان میں اب 335.86 روپے فی لٹر کی گئی ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں 87.67 روپے، ممبئی میں تقریباً 90.03 روپے اور دیگر بڑے شہروں میں قیمتیں 90 سے 92 روپے فی لٹر پر مستحکم ہیں اور اس میں حالیہ دنوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید