• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے کا حق دار بن گیا

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم نے8سال کے طویل انتظار کے بعد رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ٹیم کو ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف،پی سی بی کے چیئر میں محسن نقوی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام کے علاوہ سابق قومی ہاکی اولمپئینز نے مبارک باد دی ہے، جمعے کو مصر میں ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 4.3 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ملائیشیا کو 7.1سے شکست دی،فائنل ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،پاکستان نے 2018 کے بعد ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید