• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی دباؤ، وزیراعظم کی سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےمعاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر بلائے گئے جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اسکے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ ا عظم نے کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر موجودہ معاشی دباؤ کے پیش نظر سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نےکمیٹی کو آ ئندہ 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ لائحہ عمل میں عوام پر نہ صرف بوجھ کم سے کم ہو و بلکہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیرِ اعظم کو اس حوالے سے فعال کمیٹی نےبریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے سے ہی حالیہ کشیدگی کے عالمی سطح پر معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو اس حوالے سے لائحہ عمل پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیاگزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہواجس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید