• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمیریٹس نے دبئی کیلئے اور دبئی سے تمام پروازیں معطل کردیں

دبئی (اے ایف پی)ایمیریٹس نے دبئی کے لیے اور دبئی سے تمام پروازیں معطل کر دیں۔ ایران کے حملوں کے بعد فضائی مداخلت کے واقعے کے سبب پروازیں بند کی گئیں۔دبئی کا مرکزی ہوائی اڈہ روزانہ کے ڈرون حملوں کے باوجود جزوی طور پر فعال تھا۔دبئی میں ایران کے حملوں کے دوران ہوائی نگرانی کے واقعے کے بعد مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئرلائن، ایمیریٹس نے دبئی کے لیے اور دبئی سے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔ ایئرلائن نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر نہ جائیں۔ دبئی کا مرکزی ہوائی اڈہ جو بین الاقوامی ٹریفک کے لیے دنیا کا سب سے مصروف اڈہ ہےپر روزانہ کے ڈرون حملوں کے باوجودپروازیں جزوی طور پر دوبارہ شروع ہو چکی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید