اسلام آباد(رانا غلام قادر ) افغان طالبان نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایک اور وکٹم کارڈ کھیلا۔ ہفتہ کی صبح تقریباً چار بجے طورخم پر افغانی حدود میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس سے تقریباً 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مستند ذرائع کے مطابق یہ آگ طالبان نے خود لگائی تاکہ سرحد پار سے کسی حملے کا ڈرامہ رچا کر خود کو مظلوم ثابت کر کے وکٹم کارڈ کھیلا جا سکے۔مقامی تاجروں کی گواہی اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں جنہوں نے آگ لگنے سے کچھ دیر قبل علاقے میں مسلح افغان اہلکاروں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی تھی۔یہ بات افغانستان بھی جانتا ہے کہ پاکستان پیٹھ پیچھے سے وار کرنے کا حامی نہیں یہ محض افغان طالبان کا ایک پروپیگنڈا ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔تقریباً 300 ملین افغانی کا یہ نقصان افغان عوام اور تاجروں کا ہے، جسے افغان عبوری حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا۔