• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں امریکیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکال لیا، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن ( اے ایف پی )امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے سے اب تک مشرقِ وسطیٰ سے ہزاروں امریکی شہریوں کو چارٹر پروازوں کے ذریعے نکالا جا چکا ہے اور اس مقصد کے لیے درجن سے زائد خصوصی پروازیں چلائی گئی ہیں۔یہ انخلا ایسے وقت میں کیا گیا جب گزشتہ ہفتے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے خطے کے ہمسایہ ممالک پر جوابی کارروائیاں شروع کر دیں، جس کے نتیجے میں کئی ممالک کی فضائی حدود بند ہو گئیں۔ان حالات کے باعث امریکی شہریوں کے انخلا کے لیے حکومتی منصوبہ بندی اور ابتدائی معاونت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید