• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیداواری اور ترسیلی لاگت میں اضافہ، مسابقت متاثر ہوگی وزارت منصوبہ بندی کا انتباہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر) وزارتِ منصوبہ بندی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے مہنگائی میں اضافہ اور پیداواری و ترسیلی لاگت بڑھنے کے باعث برآمدات کی مسابقت متاثر ہو سکتی ہے۔ہفتے کے روز وزارتِ منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق توانائی کے ذرائع میں تنوع، برآمدات کے فروغ اور بیرونِ ملک پاکستانی کارکنوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے کیونکہ آبنائے ہرمز کی بندش سے پٹرولیم مصنوعات پر پاکستان کا درآمدی بل نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے ،85فیصد درآمدات مشرق وسطیٰ سے ہوتی ہیں۔مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ بڑھا دیا ہے، جس سے پاکستان کے بیرونی شعبے کو ممکنہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک آبنائے ہرمز کے اردگرد خلل کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل گزرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کا درآمدی بل نمایاں طور پر بڑھ سکتا ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات ملک کی مجموعی درآمدات کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ہیں اور ان میں سے 85 فیصد سے زیادہ درآمدات مشرقِ وسطیٰ سے ہوتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید