اسلام آباد (پی پی آئی) سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے اندر دو الگ الگ آپریشنز میں پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جنہیں فوج نے بھارت کے حمایت یافتہ پراکسی قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد ضلع ہرنائی میں کئے گئے ایک انٹیلی جنس پر مبنی چھاپے کی تفصیلات بتائی گئیں۔ فوج کے میڈیا ونگ نے بتایا کہ فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں بارہ دہشت گرد، جن کی شناخت "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر ہوئی، ہلاک ہو گئے۔ دوسرا سکیورٹی آپریشن، جو انٹیلی جنس پر مبنی تھا، ضلع بسیمہ میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابقفورسز نے "فتنہ الہند" نامی گروہ کے افراد کا پیچھا کیا اور ان کا مقابلہ کیا۔ مخلوط کیلیبر کے ہتھیاروں پر مشتمل فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں مزید تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد سے ہتھیاروں، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدگان خطے میں ماضی کی متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں فعال طور پر ملوث تھے۔ فوج نے آس پاس کے علاقے میں کسی بھی دوسرے عدہشت گردوں کو تلاش کرنے اور ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیاہے۔