اسلام آباد( جنگ نیوز) ترجمان اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کو مسترد کردیا۔جیونیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئل کمپنیز پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، ملک میں اس وقت پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ، لوگ قیمت بڑھنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے۔ ترجمان اوگرا نے کہا کہ مارکیٹ میں اب افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور افراتفری ختم ہو چکی ہے، قلت ، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث پیٹرول پمپس کی فوری اطلاع دیں۔