• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر لائن طیارہ حادثہ کے متاثرین کو ہرجانہ ادائیگی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک عبوری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے 2010 میں وفاقی دارالحکومت میں نجی ائیر لائن کے طیارے کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں میں5 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے کی ہرجانہ کی رقم متاثرین کو ادا کرنے کا ٹرائل کورٹ فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیاہے ،جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل سنگل بنچ نے نجی ائیر لائن کی درخواست پر حکم امتناع کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاہے، جس میں نجی ائیر لائن کی اپیل پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے13 دسمبر 2025 کے رقوم کی ادائیگی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا اورفریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے 23 اپریل تک جواب جمع کروانے کا حکم جاری کیا ہے ،عدالت نے قراردیاہے کہ اپیل گزار کا وکیل ہر سماعت پر پیش ہوورنہ حکمِ امتناع واپس لے لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید