• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت اور نیوزی لینڈ کا فائنل آج، ایک لاکھ تماشائی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں میزبان اور دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ایک لاکھ تماشائی نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کو دیکھیں گے۔فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنرکا کہنا ہے کہ کچھ دلوں کو توڑنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا2023میں اسی گراونڈ پرون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔ سوریا کمار یادیو کی کپتانی میں بھارتی ٹیم سپر ایٹ میں ویسٹ انڈیز اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کو سات رنز سے شکست دے کر یہاں پہنچی ہے۔جنوبی افریقا نے سپر ایٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجائی ۔بھارت کو نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سائفرٹ اور فن ایلن کو ابتدا میں کنٹرول کرنا ہوگا بھارت کے سنجو سیمسن زبردست فارم میں ہیں۔جبکہ ایشان کشن پاکستان کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیل چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم یہ ٹورنامنٹ 2024سے قبل2007میں فائنل میں پاکستان کو ہراکر جیت چکی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو پہلی بار ٹورنامنٹ جیتنے کا انتظار ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 2021میں دبئی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید