لاہور(خبرنگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان میں آرفن بچوں کی کفالت کرنےوالی تمام تنظیمیں اورادارے پوری قوم کا فخر ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں ۔عالمی یومِ یتامیٰ کی مناسبت سے گورنر ہاؤس لاہور میں یتیم بچوں کے اعزاز میں پُروقار افطار ڈنراورعید تحائف تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ الخدمت رضاکاروں نے 260 یتیم بچوں اور 60 باہمت ماؤں کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن سید وقاص جعفری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان سمیت سول سوسائٹی اراکین اور الخدمت رضاکاروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت ملک کےچاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 34,383 آرفن بچوں کی کفالت کررہی ہے۔ 25آغوش ہومز میں ان باہمت بچوں کو زندگی کی تمام جدیدسہولیات میسر ہیں ۔