لاہور (خصوصی رپورٹر) سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال، نیسپاک کے نمائندگان اور متعلقہ کنٹریکٹرز نے شرکت کی ۔