لاہور(خصوصی رپورٹر)فوڈ سیفٹی میں نیا موڑ؛ معیاری گھی کی فراہمی کیلئے نئی پیش رفت، . دوسرے صوبوں سے پنجاب کی مارکیٹ میں سپلائی ہونے والے مختلف گھی برانڈز کے سیمپل فیل ہوگئے. جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں خوردنی آئل کے 271 سیمپل لیے گئے جس میں سے221 پاس جبکہ 32 فیل پائے گئے، سیفٹی پیرامیٹرز پر 2 سیمپل فیل جبکہ غلط لیبلنگ والے 16 برانڈز پکڑے گئے، سال 2025 میں 1لاکھ 45ہزار 736 گھی ملز، یونٹس، ہول سیلر، سپلائرز اور ریٹلیرز کی چیکنگ کی گئی، جس میں سے 26ہزار 284 کو 45کروڑ 21لاکھ 53ہزار سے زائد کے جرمانے؛ 112 مقدمات درج کروائے گئے، مارکیٹ میں سپلائی ہونے والے 2لاکھ 58ہزار 993کلو/لٹر ناقص گھی آئل کو تلف کیا گیا، پنجاب کی سرحد پار مختلف گھی آئل پراڈکٹس کے 107 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے، 27پاس، 48 کوالٹی اور 19 سیفٹی پیرامیٹرز پر فیل، 13 کے لیبل غلط پائے گئے.