لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ناکہ جات پر چیکنگ کا عمل مزید مو ثر بنا دیا گیا ہے۔ ایس پی موبائلز اسامہ امین چیمہ کے مطابق ماہِ صیام کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی مشتبہ شخص یا گاڑی کو چیکنگ کے بغیر شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔