• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 147 روپے 93 پیسے لیٹر تک اضافہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ سےبھی کم عرصےمیں 147روپے93پیسے تک فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے،محض35دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چار بار بڑھائی گئیں،اکتیس جنوری 2026سے لیکر اب تک پیٹرول 68 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 78روپے78پیسے اور مٹی کا تیل 147روپے93پیسےفی لیٹرمہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ مسلسل اضافے کے باعث شہری مہنگائی کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گےجس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا ,شہری پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کی زد میں ہیں سرکاری اعداد شمار کے مطابق 31جنوری 2026 سے لیکر اب تک جو ڈیڑھ ماہ سےبھی کم مدت بنتی ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید