ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عیدالفطر صفائی پلان کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر میں عید کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات اور حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنرنے ہدایت کی کہ عیدگاہوں، بڑی مساجد اور عید نماز کے مقامات کے اطراف مکمل صفائی اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر تحصیل میں تمام مکاتب فکر کی بڑی مساجد اور عیدگاہوں کی صفائی کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں کنٹرول رومز کے ذریعے صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔اجلاس میں سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید صفائی آپریشن کیلئے ہزاروں ورکرز اور سینکڑوں مشینری استعمال کی جائے گی۔