• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کا محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کادورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کادورہ کیا اور کپاس کی اگیتی کاشت مہم کے حوالے سے اہم بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سال پنجاب بھر میں 32 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے 7 لاکھ ایکڑ رقبے پر اگیتی کپاس کاشت کرنے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کپاس کی اگیتی کاشت مہم کی پنجاب بھر میں نمائندگی کرے گی ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ یونیورسٹی ریجنل ایگریکلچر کے پلیٹ فارم سے مختلف پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کپاس کی لائنز کی ڈسپلے کا اہتمام کر رہی ہے۔وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے دنیا کے اس طریقہ کار کو اپنانے کی طرف گامزن ہے۔
ملتان سے مزید