• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ سٹی جلالپور پولیس کو محمد جمیل نے بتایا کہ گھر آیا تو میری بیوی عاصمہ بی بی اور بیٹیاں موجود نہ تھی جسے ملزمان جاوید اور راجہ اغوا کرکے فرار ہوگئے دریں اثنا شاہ شمس پولیس کو حفیظ اللہ نے بتایا کہ میرا بیٹا رضوان گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا قادر پورراں پولیس کو اشفاق نے بتایا کہ بیوی چار سالہ بچی مروہ کے ہمراہ گندم لیکر آرہی تھی کہ راستے میں بیٹی کہی گم ہوگئی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے سیتل ماڑی پولیس کو نسیم بی بی نے بتایا کہ بیٹی اریبہ سکول گئی واپس نہیں آئی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے فرار ہوگئے جبکہ اسی تھانہ کو صغیر عباس نے بتایا کہ گھر آیا تو میری بیوی بیٹی اور بھتیجا موجود نہ تھے سامان پڑتال کیا تو ایک تولہ زیور اور تیس ہزار سمیت موٹرسائیکل مسروقہ پایا گیا نامعلوم ملزمان بیوی بیٹی اور بھتیجے کو اغوا کرکے موٹرسائیکل اور طلائی زیورات و نقدی لیکر فرار ہوگئے ۔
ملتان سے مزید