ملتان( سٹاف رپورٹر) دھوکہ فراڈ اور جعلسازی کے متعدد مقدمات میں 3اشتہاری ملزمان گرفتارسی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن اسکواڈ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دھوکہ فراڈ اور جعلسازی کے متعدد مقدمات میں 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔یہ اہم کارروائی انچارج ڈولفن اسکواڈ حافظ وقارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی۔پولیس ٹیم ڈولفن اسکواڈ ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا جو کہ اشتہاری تھے کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھے۔ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ۔