ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے فدا حسین سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 20ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے فیضان توقیر سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے خاور عباس سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے بشارت علی کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے ناصر عباس کی نقدی 46ہزار احمد علی ،چہلیک کے علاقے جہانگیر احمد کے موبائل فونز و نقدی قطب پور کے علاقے عاصمہ نورین کا طلائی سونا شاہ ذر علی کا موبائل رفیق کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے عرفان کا پمپ وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے عثمان ذوالنورین کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے شعبان کا سامان صدر شجاع آباد کے علاقے اجمل نازک کا بکرا صدر جلالپور کے علاقے محمد سلیم کا طلائی سونا و چاندی ملبوسات وغیرہ شعیب اختر کا سولر انورٹر گلگشت کے علاقے عثمان کی موٹرسائیکل صائمہ نواز کا موبائل جاوید اختر کے طلائی زیورات لیپ ٹاپ وغیرہ بی زیڈ کے علاقے شبیر ،شاکر کے موبائل فونز شیرزمان کی نقدی و سامان کوتوالی کے علاقے عظیم منور کان کے ٹاپس ڈی ایچ اے کے علاقے عبدالوحید کا سامان قادر پورراں کے علاقے محمد بلال کے مویشی اور شاہ رکن عالم کے علاقے اصغر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔