• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ کے فوری خاتمے پر مشاورت

ماسکو(اے ایف پی ) روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دو ٹوک اور تعمیری ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایران کی جنگ اور یوکرین کے تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نےجنگ کے فوری خاتمےاور امن کی بحالی سمیت اہم تجاویز پر مشاورت کی ۔روسی خبر رساں اداروں نے پوتن کے سفارتی مشیر یوری اوشاکوف کے حوالے سے بتایا کہ پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی جو دسمبر کے بعد ان کے درمیان پہلا رابطہ تھا۔اوشاکوف کے مطابق بات چیت کا محور ایران کے ساتھ تنازع کے گرد گھومتی صورتحال اور یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے امریکی نمائندوں کے ساتھ جاری دوطرفہ مذاکرات تھے۔ اوشاکوف کا کہناتھاکہ پوتن نے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے "فوری سیاسی اور سفارتی حل" پر زور دیا، کیونکہ ایران روس کا ایک اہم اتحادی رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید