• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے ملیر لنک روڈ انٹر چینج، فلائی اوور کی تعمیر کے لئے این او سی جاری

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)ایم نائن (سپر ہائی وے) اور ملیرلنک روڈ پر انٹر چینج(فلائی اوور) کی تعمیر کے لئےمحکمہ بلدیات حکومت سندھ کو این او سی مل گیا یہ منصوبہ ڈھائی ارب روپے لاگت سےجناح ایونیوکی بیوٹیفکیشن پلان کا حصہ ہےمیگا پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ دپارٹمنٹ کے تحت کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی اسے تعمیر کیا جائے گا اور اس کے لئے مکمل فنڈ حکومت سندھ فراہم کر رہی ہےذرائع نے بتایا کہ رواں سال دسمبر میں اس پرکا شروع ہو جائے گاواضح رہے ملیرکینٹ اور اسکیم 33 کے ذریعےسپرہائی وے تک اور پھر وہاں سے حیدرآباد اور کراچی سےجناح ایونیو جانے والوں کو لمبے یو ٹرن لینےکے بجائے فلائی اوور کے ذریعےکم وقت میں رسائی ممکن ہو جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید