• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری: گونگے نوجوان سے بدفعلی کی کوشش، مقدمہ درج

ڈگری(نامہ نگار) وارڈ نمبر ایک کے رہائشی 21 سالہ گونگے اور ذہنی معذور نوجوان فرحان خاصخیلی کے والد رسول بخش خاصخیلی کی مدعیت میں ڈگری پولیس نے ندیم مغل کے خلاف مبینہ بدفعلی کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کے اہلخانہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم ندیم مغل کو حراست میں لے کر پولیس لاک اپ منتقل کردیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش انچارج انویسٹی گیشن سب انسپیکٹر علی حسن سولنگی کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید