• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھکوٹ: ڈیلیوری آپریشن کے دوران خاتون کی ہلاکت، ورثا کی ہنگامہ آرائی


کندھ کوٹ ( نامہ نگار) غوث پور کے رہائشی علی جان لولائی نے اپنی بیٹی مسمات (س)کو ڈیلیوری کے لیے میڈیکل سینٹر میں داخل کروایا مذکورہ عورت کی ڈیلیوری آپریشن کے ذریعے ہوئی آپریشن کے بعد دوران علاج مذکورہ عورت کی طبیعت خراب ہوگئی اور تھوڑی ہی دیر بعد مسمات (س) انتقال کر گئیں۔ خاتون کی موت واقع ہونے کے بعد مرحومہ کے ورثاء نے الزام لگایا کہ لیڈی ڈاکٹر اور ان کے اسٹاف کی غفلت کی وجہ سے ہمارے خاتونکی موت واقع ہوئی ہے مرحومہ کے درجنوں ورثاء نے شدید غصے اور اشتعال میں آکر ہنگامہ آرائی کی اور میڈیکل سینٹر پر دھاوا بول دیا توڑ پھوڑ شروع کی اور میڈیکل سینٹر کے لاکھوں روپے مالیت کافرنیچر، ایئر کنڈیشن سمیت دیگر علاج معالجہ کے سامان کو شدید نقصان پہنچایا ہنگامہ ارائی توڑ پھوڑ کی وجہ سے ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا اور میڈیکل سینٹر میں داخل دیگر مریضوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے بعد فوت شدہ خاتونکے ورثاء کی فریاد پر پولیس تھانہ اے سیکشن میں لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر سمیت میڈیکل سینٹر کے دیگر اسٹاف پر ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید