کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے تمام متعلقہ اداروں کو مراسلے تحریر کئے ہیں۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے 62 سینئر ترین انسپیکٹرز کو ڈی ایس پی کے رینک پر ترقی دینے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے لہذا جلد سے ان کے متعلق تحریری رپورٹس ادارے کو بھیج دی جائیں۔