شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں گاؤں ننگل کسوالا میں دیور عدنان نے 16سالہ بہن زینب اور 22 سالہ بھابھی مریم کو مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنانے سے روکا تو بہن اور بھابھی سے لڑائی جھگڑا ہوگیا مشتعل ملزم عدنان نے دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ،گاؤں ننگل کسو الا میں عدنان نے زینب اور مریم کو ٹک ٹاک سے روکا تو لڑائی جھگڑا ہوگیا، پولیس نے ریسکیواہلکاروں کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد لاشیں تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکےکے مردہ خانہ میں منتقل کردیں،ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں پولیس نے ملزم کے والد اور بھائی کو حراست میں لیکر ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔