• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کا والد پر فروخت کرنے اور دوسری شادی کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام

گمبٹ (نامہ نگار)12سالہ لڑکی کا والد پر فروخت کرنے اور دوسری شادی کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق ٹنڈومستی کی رہائشی 12سالہ دعا بطور چانڈیو نے پریس کلب میں اپنے والدین پر مبینہ ظلم اور تین لاکھ روپے کے عوض شادی کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایس ایس پی خیرپور سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔احتجاج کرتے ہوئے دعا بطور چانڈیو نے دعویٰ کیا کہ چند روز قبل اس کی شادی عبدالحلیم چانڈیو سے کرائی گئی تھی جبکہ اب اس کے والد مبینہ طور پر اس پر شوہر سے طلاق لینے اور کسی دوسرے شخص سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ لڑکی کے مطابق اس کے والد نے دوسری شادی کے لیے بھی مبینہ طور پر تین لاکھ روپے وصول کیے ہیں لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، لیکن والد کی جانب سے مبینہ دباؤ اور دھمکیوں کے باعث خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ پہلی شادی کے معاملے پر بھی وہ پولیس کے پاس گئی تھی، جہاں سے اسے عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالتی حکم پر دادی کے حوالے کیا گیا تھا دعا بطور چانڈیو نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا کہ اسے فوری فراہم کیا جائے، اس کی جان وسلامتی یقینی بنائی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید