لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ کے پی کے میں منتخب جمہوری حکومت کے روشن جمہوری چراغ کو گورنر راج اور ایمرجنسی کی طوفانی ہواؤں نے بجھا ڈالا،آج پورے ملک کے عوام خصوصاً نوجوان نسل بہت باشعور اوربیدار ہے،عوام کوظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا۔ گورنرراج یا ایمرجنسی جیسا ظالمانہ اقدام سے ملک میں مزید انتشار کی آگ بھڑکے گی، حکومت اپنے فیسلے پر نظر ثانی کرے۔