• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی فیصلے پر ایم کیو ایم کا یوم تشکر

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے اتوار کو قومی مفاد میں کئے جانے والےریاستی فیصلے پر یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا، مرکز بہادر آباد میں ہونے والی تقریب میںسینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اراکین مرکزی کمیٹی انیس احمد قائم خانی، فرقان اطیب اور سابق میئر وسیم اختر ، اراکینِ سی او سی سی شکیل احمد، کامران فاروقی، اراکینِ سی او سی اور اراکینِ اسمبلی حسان صابر، صبحین غوری، آسیہ اسحاق، اقبال محسود، انجینئر عثمان، فرحان انصاری، فہیم پٹنی، ارسلان پرویز، شارق جمال اور جمال احمد اور کار کنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرکزی رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی سلامتی کے لئے کئے جانے والے ہر فیصلے کی حمایت کرتی ہے،ریاست ہماری ماں ہے، جس کی موجودگی سے ہماری زندگی اور سیاست وابستہ ہے، ایم کیو ایم کا ہر عہدے دار، کارکن اور ہمدرد ہمیشہ قومی سلامتی کے لیے ریاست اور عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑا نظر آئے گا، ملک آئین و قانون کی حکمرانی سے قائم رہتے ہیں، کے پی کے حکومت نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، عوامی مسائل کے حل کے بجائےکالعدم دہشتگرد تنظیموں کو پروان چڑھاکر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس کا انجام ایسا ہی ہونا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید