پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )یونیسکو بورڈ میں پاکستان کا امن اور تعاون کے عزم کا اعادہ، یونیسکو میں پاکستان کے نمائندے توقیر حسین شاہ نے غزہ میں تعلیمی اداروں کے تحفظ، بچوں کی تعلیم اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا کثیر الجہتی نظام، امن اور بین الاقوامی تعاون کے عزم کا اعادہ ،پاکستان کے وزیرِ اعظم کے مشیر اور یونیسکو میں پاکستان کے نمائندے سید توقیر حسین شاہ نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے 225ویں اجلاس میں پاکستان کا قومی بیان پیش کیا اس موقع پر انہوں یونیسکو بورڈنے کثیر الجہتی نظام (multilateralism)، بین الاقوامی تعاون اور مکالمے و باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیااپنے بیان میں سید توقیر حسین شاہ نے کثیر الجہتی اداروں، ʼساؤتھ-ساؤتھʼ (ترقی پذیر ممالک کے مابین) تعاون اور عالمی چیلنجوں—خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل—سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی حمایت پر زور دیاتنازعات اور بحرانوں، بالخصوص غزہ کی صورتحال کے دوران انسانی جانوں، تعلیمی اداروں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا اسکول نہ جانے والے بچوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا سائنسی علم تک منصفانہ رسائی، بین الاقوامی سائنسی تعاون اور تکنیکی عدم مساوات کو کم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا نسل پرستی، خواتین سے نفرت (misogyny)، اسلامو فوبیا، غلط معلومات اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور ساتھ ہی مصنوعی ذہانت (AI) اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی انتظام کی حوصلہ افزائی کی اورعالمی سطح پر یونیسکو کی افادیت اور اثر کو بڑھانے کے لیے اس کے ادارہ جاتی اصلاحات کی حمایت کا اظہار کیا۔