کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ، سروے کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز میں ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح 44 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، مارچ 2025 میں یہی شرح 47 فیصد تھی، یعنی ایک سال میں 3 فیصد کمی آئی ، 54 فیصد جواب دہندگان نے ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسند کیا ، گزشتہ سال ناپسندیدگی کی شرح 51 فیصد تھی، جو اب بڑھ کر 54 فیصد ہو گئی ۔