کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دن بھر شدید اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں، امریکی وزیر توانائی کی جانب سے امریکی بحریہ کے ذریعے آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کی نقل وحمل کے بیان کے بعد تیل کی قیمتوں میںتقریباً 15فیصد تک کمی ہوئی جبکہ اس سے پہلے اس میں اضافے کا رحجان رہا تھا،عالمی وقت کے مطابق 17بجکر 15منٹ (جی ایم ٹی ) پربرینٹ کروڈ کی قیمت 84.09ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔