کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ پر امریکی سینیٹ میں ہنگامہ، ڈیموکریٹس نے ٹرمپ حکومت سے کھلی سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹ کا کام روکنے کی دھمکی دے دی ہے ۔ بلوم برگ کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرمپ انتظامیہ ایران پر حملوں کے فیصلے پر کھلی سماعت نہیں کرتی، سینیٹ میں قانون سازی اور دیگر کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈالیں گے۔